اربعین اطفال

by Other Authors

Page 11 of 17

اربعین اطفال — Page 11

پی طلب نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو وہ بھی اِس طرح صحت حاصل کر لیا کرے۔26 - العَيْنُ حَقٌّ ( نظر لگنا سچ ہے) نظر لگنا چونکہ علم تو جہ ہی کی ایک شاخ ہے۔اس لئے اس کا انکار مناسب نہیں۔مگر یہ مضمون طوالت بیان چاہتا ہے اس لئے یہاں اس پر بحث نہیں ہوسکتی۔27 - الصَّبْرُرِضًا (صبر راضی بقضا ہونے کا نام ہے) نہ یہ کہ جب کچھ نہ ہو سکا تو کہہ دیا ہم صبر کرتے ہیں۔مگر دل میں خدائی تقدیر سے ناراض ہیں۔28 - اَلْمُحْتَكِرُ مَلْعُونَ غلہ کو روکنے والا کہ جب مہنگا ہو جائے تب بیچوں خدا کی رحمت سے دُور ہے ) ایسا شخص ہر مذہب اور ہر قوم کی نظر میں واقعی ملعون ہے۔اُس کی نیت ہی (11)