اربعین اطفال

by Other Authors

Page 9 of 17

اربعین اطفال — Page 9

20 - تَهَادُّوا تَحَابُوا ایک دوسرے کو تحفہ دیا کرو تا کہ آپس میں تمہاری محبت بڑھے) آپس میں محبت بڑھانے کا سب سے زیادہ کارگر طریقہ یہی ہے۔21 - التَّعْزِيَةُ مَرَّةٌ (تعزیت ایک دفعہ ہی کافی ہے ) یعنی اگر کوئی مرجائے تو ایک دفعہ ہی وہاں جا کر تعزیت کرنی کافی ہے۔یہ نہیں کہ برادری جمع ہو رہی ہے اور چالیس دن تک ہر شخص کے لئے وہاں حاضر ہونا ضروری ہے۔یہ سب رسوم غیر اسلامی ہیں۔22 - اَلْخَالَةُ وَالِدَةٌ ( خالہ بھی ماں ہی ہے ) یعنی اس کی عزت اور خدمت بھی ماں کی طرح کرنی چاہئے۔دوسرے یہ کہ اگر کوئی عورت بچے چھوڑ کر مر جائے تو اس عورت کی بہن سے شادی کرنا ایسا ہے گو یا بچوں کی اپنی ماں واپس آگئی۔9