اربعین اطفال — Page 12
بد ہے۔یعنی یہ کہ لوگ بھوکوں مرنے لگیں تو اُن سے خُوب روپیہ کماؤں۔29 - الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ) اس لئے مسلمانوں میں آپس میں برادرانہ سلوک اور مروت ہونی چاہئے۔قرآن مجید نے بھی المَا الْمُؤْمِنُونَ الحَول فرمایا ہے۔30 - الْمَطْعُونُ شَهِيدٌ (طاعون سے مرنے والا شہید ہے) یعنی اگر مسلمان طاعون سے مرے تو اُس کی موت شہادت کی موت ہے۔کیونکہ طاعون کی تکلیف سے اُس کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔31 - لا وَصِيَّةً لِوَارِبٍ (وارث کے لئے وصیت منع ہے) (12)