عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 108 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 108

و مخالفین کے مضامین کا پڑھنا یا دوسروں سے ان کے مضامین سننا، اس کے ساتھ ساتھ کبھی عیسائیوں کے اسلام پر حملے کے جواب میں مبسوط کتب تالیف فرمانا تو کبھی ہندوؤں اور آریہ کے اعتراضات کے جواب میں مضامین و کتب لکھنا، کبھی اشاعت اسلام کے لیے اعلانات تحریر کر کے چھپوانا اور کبھی اعلائے کلمہ حق کے لیے مناظرات اور مباحثات میں شمولیت اختیار کرنا، اور مختلف سفر اختیار کرناوغیرہ وغیر ہ ایسے کام تھے جن میں مصروف شخص کے پاس ایسی فرصتیں کہاں کہ کتابیں کھول کر ان میں سے جملے نکالے جائیں۔پھر خدمت خلق کے کام ان دینی مہمات کے علاوہ تھے۔اور یہ سب کام ایسے گھر میں اور ایسی بستی میں بیٹھ کر سر انجام دینا جس میں اس وقت نہ بجلی تھی نہ کوئی سہولت۔جہاں گرمیوں کے موسم میں شدید گرمی اور سردیوں کے موسم میں شدید سردی ہوتی ہے۔ایسی صورت حال میں بڑھاپے اور بیماریوں، کمزوری اور بے شمار مصروفیات کے دوران حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فصیح و بلیغ عربی میں میں سے زائد کتب لکھنا اور ان میں سینکڑوں شعروں پر مشتمل قصائد بھی تحریر فرمانا یقیناً اپنی ذات میں ایک عظیم معجزہ ہے۔خلاصہ یہ کہ معترضین اور مخالفین جب حضور علیہ السلام کے بالمقابل عربی دانی کے جوہر دکھانے سے عاجز آگئے تو کبھی کہا کہ یہ کلام اغلاط سے پر ہے اور 108