عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 107
علاوہ ازیں جو لکھنے والے ہیں وہ خوب سمجھ سکتے ہیں کہ مضمون خاص کی بحث میں سرقہ کا دروازہ بہت تنگ ہوتا ہے۔اگر آپ نے کسی خاص مضمون کو لکھنا ہے تو مضمون کے ساتھ ساتھ چلنے کے لیے آپ کو کئی مفردات اور جملے چھوڑنے پڑیں گے چاہے وہ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں کیونکہ مضمون کی ادائیگی میں صرف وہی جملہ استعمال ہو سکتا ہے جو اس مضمون کا معنی ادا کرتا ہے۔لیکن جو شخص الفاظ کی بندش کا خیال رکھے گا اسے مضمون سے ہاتھ دھونے پڑیں گے جیسے کہ حریری نے کیا۔ان تمام حقائق کے علاوہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایسے کاموں کے لیے فرصت کتنی تھی؟ آپ کو ذیا بیلس اور دوران سر کا عارضہ تھا۔روزانہ احمدی اور غیر احمدی مسلم اور غیر مسلم افراد آپ کو ملنے آتے تھے۔اکرام ضیف کے تحت سب کے ساتھ ملاقاتیں کرنا، ان کے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام کرنا یا ایسے انتظامات کا خیال رکھنا، ان کے ساتھ گفتگو کرنا اور ان کے اعتراضات اور سوالات کے جوابات دینا، موافقین اور مخالفین کی طرف سے روزانہ مخطوط کا آنا جن کی تعداد پانچ صد ماہوار تک پہنچ جاتی تھی، پھر تمام خطوط کے جواب لکھوانا اور بعض اوقات کسی خط کے جواب میں ایک مکمل اور مبسوط مضمون لکھوانا، پھر موافقین 1072