عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 119
عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان اپنے دعوئی زباندانی یا کشف اسرار قرآنی سے آئندہ دست بردار ہونا ہو گا۔فقط۔جانب کا رسالہ جو دینی عمی مضامین پر مشتمل ا یہ آپ کی درخواست منظور ہے۔مگر عبارت اس طرح کی چاہئے کہ جس مشتمل ہو بلحاظ اغلاط و بلحاظ دیگر لوازم بلاغت و عدم بلاغت مرتبہ صحت اور عمدگی سے گرا ہوا ہو ایسا شخص آئندہ دعوی زباندانی سے اور نیز دعوی کشف اسرار قرآنی سے دست بر دار ہو۔اور چونکہ کشف اسرار قرآنی الہام کے ذریعہ سے ہے اس لئے میں یہ بھی قبول کرتا ہوں کہ اگر آپ کا بالمقابل رسالہ جو مضامین دینیہ پر ہو بیانِ معارف میں باوجود امتزاج بلاغت و فصاحت اور رنگینی عبارت میرے رسالہ سے بڑھ جائے تو پھر اپنے الہام کے عدم صحت کا مجھے قائل ہونا پڑے گا۔مگر اس مقابلہ کے لئے میری کتابوں میں سے وہ کتاب چاہئے جس کی نسبت خدا تعالیٰ کے الہام نے بے نظیری ظاہر کی ہے۔سو میں آپ کو اعلام دیتا ہوں کہ ان دنوں میں نے ایک کتاب تالیف کی ہے جس کا نام نور الحق ہے اور اس کے دو حصے ہیں ایک حصہ نصاریٰ کے رڈ میں اور دوسرا حصہ خسوف و کسوف کے بیان میں۔اور دو خواب اور دو الہام سے مجھ پر ظاہر ہوا ہے کہ دشمن اور مخالف اس کی نظیر بنانے سے عاجز رہے گا۔119