عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 118 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 118

چینی کا کرنا بہت آسان بات ہے۔ایک گورا ریل پر سوار ریل کے موجد پر سو سو اعتراض کرتا ہے کہ اس کے کام میں یہ کسر رہ گئی ہے اور ان مشکلات کو نہیں سوچتا جو اس کو پیش آئیں اور جن میں وہ کامیاب ہوا۔میں ایک دینی کام میں لگا ہوا ہوں اور میں ایک کمزور اور بوڑھا آدمی ہوں اور بہت کم وقت ہو گا کہ کسی کام میں میں مصروف نہ ہوں اور آپ جو ان ہیں اور علمی طاقت کا بت بھی آپ کے ساتھ ضرور ہو گا۔خد اتعالیٰ اس کو دور کرے اور آپ ناراض نہ ہوں بہت سے ایسے بت ہیں جو انسان ان کو شناخت نہیں کر سکتا اور سعید آدمی چاہتا ہے کہ وہ ٹوٹ جائیں تو اچھا ہو۔لیکن اگر آپ کو مخیال ہے کہ یہ کام انسانی عام طاقتوں کا ایک عام نتیجہ بلکہ اس سے بھی گرا ہوا ہے اور خدا تعالیٰ کی مدد ساتھ نہیں تو یہ ایک بیماری ہے جس کی جڑ نفسانی تکبر ہے۔اگر اس عاجز کے ہاتھ سے دور ہو جائے تو شاید مجھ کو اس کا ثواب ہو۔اور شاید آپ ایسے ہو جائیں کہ ہماری دینی خدمات کے کام آئیں۔لہذا میں آپ کی اس درخواست کو بسر و چشم قبول کرتا ہوں جو آپ نے اپنے خط کے اخیر لکھی ہے کہ میں بمقابل رسالہ لکھنے کے لئے آیا ہوں بشر طیکہ باضابطہ اس امر کا فیصلہ ہو جائے کہ عربی انشاء پردازی کے لحاظ سے جس جانب کا رسالہ بلحاظ اغلاط ، آنقص ہو گا، اس کو 1187