عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 113 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 113

دورانِ سر لاحق حال ہے۔ادنی محنت سے گو فکر اور سوچ کی محنت ہو، مرض راس دامنگیر ہو جاتا ہے۔عمر اخیر ہے، مرگ سر پر، تکبر اور ناز جو لوازم جوانی اور جہل ہیں کچھ تو ضعف اور پیرانہ سالی نے دور کر دیے تھے اور بقیہ ان کا اس معرفت نے دور کر دیا جو فیاض مطلق نے عطا فرمائی۔اب ان حالات کے ساتھ آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر کسی تالیف میں غلطی جو لازم بشریت ہے پائی جاتی ہے تو کیا بعید ہے ؟ بلکہ بعید تو یہ ہے کہ نہ پائی جائے۔بہت سے نیک دل اور پرہیز گار اس جگہ رہتے ہیں۔اور نوبت بہ نوبت اچھے علماء اور ادیب آتے رہتے ہیں اور ایک قافلہ بزرگوں کا لازم غیر منفک کی طرح اس جگہ رہتا ہے۔ان سے آپ دریافت کر سکتے ہیں کہ اس عاجز کی طرز تالیف کیا ہے۔اگر آپ دریافت کریں گے تو آپ پر بھی ثابت ہو گا کہ تالیفات ایک خارق عادات طور پر ہیں۔میری عمر کا یہ تجربہ نہیں کہ کوئی انسان بجز خاص تائیدات الہی کے باوجود اس ضعف اور دامن گیر ہونے انواع و اقسام کے امراض کے اور باوجود اس کثرت شغل خطوط اور ایمانداری کے پھر یہ فرصت پا سکے کہ بہت سا حصہ نثر موزون کاجو بعض اوقات قریب قریب ایک جزو کے ہوتی ہے۔معہ ان اشعار کے جو بعض اوقات سو سو بلکہ سو سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں، بتیں پہر میں لکھ *1137