عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 56 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 56

تامہ کاملہ مرتب کریں اور یوں ہی نا تمام اپنے کام کو چھوڑ گئے۔ہمارے ایمان کا تقاضا یہ ہونا چاہئے کہ ہم کسی طرح قرآن کریم کو ان کا تابع نہ ٹھہر اویں بلکہ جیسے جیسے خواص وسیع المفہوم قرآن کریم کے الفاظ کے کھلنے چاہئیں اسی کے مطابق اپنی پرانی اور نا تمام محو کو بھی درست کر لیں۔یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر یک زبان ہمیشہ گردش میں رہتی ہے اور گردش میں رہے گی۔جو شخص اب ملک عرب میں جا کر مشاہدہ کرے تو اسے معلوم ہو گا کہ کس قدر پہلی زبانوں سے اب عربی زبان میں فرق آگیا ہے یہاں تک کہ اقعد کی جگہ اگر بولا جاتا ہے۔ایسا ہی کئی محاورات بدل گئے ہیں۔اب معلوم نہیں کہ جس زمانہ میں صرف و نحو کے قواعد مرتب کرنے کیلئے توجہ کی گئی وہ زمانہ کس قدر آنحضرت صلی الم کے زمانہ سے فرق کر گیا تھا اور کیا کچھ محاورات میں تبدل واقعہ ہو گیا تھا۔نحوی اور صرفی اس بات کے بھی تو قائل ہیں کہ باوجو د ترتیب قواعد کے ایک حصہ کثیرہ خلاف قیاس الفاظ اور خلاف قیاس ترتیب الفاظ کا بھی ہے جس کی حد ابھی غیر معلوم ہے ، جو ابھی تک کسی قاعدہ کے نیچے نہیں آسکا۔غرض یہ صرف اور نحو جو ہمارے ہاتھ میں ہے صرف بچوں کو ایک موٹی قواعد سکھلانے کیلئے ہے۔اس کو ایک رہبر معصوم تصور کر لینا اور خطا اور غلطی سے پاک 56