عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 5
صرف و نحو کی غلطیاں نکال کر تمسخر کا نشانہ بنایا۔اور جہاں حضور علیہ السلام کی عربی سے مرعوب ہوئے بغیر کوئی چارہ نہ رہا، وہاں آپ علیہ السلام کی ریر فرمودہ مسجع و مقفیٰ عبارات کو مختلف پرانی عربی کتب سے سرقہ کرنے کا الزام لگا دیا۔چونکہ عربی زبان کے معجزے کے بارے میں ان الزامات اور اعتراضات کا یہ سلسلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے سے ہی شروع ہو گیا تھا اس لیے آپ نے جہاں مخالفین کو بالمقابل عربی زبان میں لکھنے کا چیلنج دیا وہاں خود اپنی کتب میں مخالفین کے اعتراضات کے جواب بھی دیے۔لیکن مخالفین وقفہ وقفہ سے وہی اعتراضات دوبارہ دہراتے رہتے ہیں اور افراد جماعت کی طرف سے مختلف اوقات میں ان تمام اعتراضات کے جوابات دیے جاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔مخالفین کے اعتراضات پر یکجائی نظر ڈالنے سے دو باتیں بڑی شدت کے ساتھ ابھر کر سامنے آتی ہیں: ا۔مخالفین کے اکثر اعتراضات حضور علیہ السلام کے اس دعویٰ کو نہ سمجھنے اور اس کی حقیقت نہ جاننے کا نتیجہ ہیں۔چنانچہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی زبان کے خدا داد علم کے بارے میں دعویٰ کو آپ کی