اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 27 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 27

24 -3 ذکر کریں گے تو کہیں گے فلاں میں یہ نقص تھا اور فلاں میں وہ نقص تھا اور پھر بھجیب بات یہ ہے کہ وہ اس کا نام تحقیقات رکھتے ہیں اور دعوے سے کہتے ہیں کہ تحقیق کے بعد یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ فلاں مسلمان بادشاہ ایسا تھا حالانکہ وہ سراسر جھوٹ ہوتا ہے۔(تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 201) فرمایا حضرت مسیح موعود کی صداقت اور جماعت احمد یہ کے علم کلام کی تائید میں بے شمار ثبوت، شواہد اور دلائل گم گشتہ خزانوں کی طرح ابھی تک پردہ ، اخفاء میں ہیں مثلا ترکی اور یورپ اور امریکہ کی لائبریریوں میں بے شمار مخطوطے موجود ہیں جس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔موجودہ دلائل و براہین حرف آخر نہیں اور اس کرنا پیدا کنار سے حقانیت احمدیت کے انمول موتیوں کی تلاش میں احمدیوں کو کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہئے۔