اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 35 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 35

32 پر تو بھی ہیں کہ ان کے جلال کا چہرہ صرف آور دشمن کی طرف کھلتا ہے جبکہ اپنوں کے لئے رحما بينهم ہو کر اپنے جمال کی نرم چاندنی ان پر نچھاور کرتے ہیں۔سلاخوں سے پار باز و تو جاہی سکتے ہوں گے۔دلوں کی راہ میں تو کوئی آہنی دیوار بھی حائل نہیں ہوسکتی۔پس بن پڑے تو سلاخوں میں سے گلے لگا کر دل سے دل ملا کر محبت بھر اسلام اور پیار بھرا عید مبارک کا تحفہ پیش کرنا۔پھر اس چہرے کی کیفیت لکھنے کی کوشش نہ کرتا۔میں اس وقت بھی تمہارے ابا کا وہ کھلا ہوا چہرہ دیکھ رہا ہوں اور ان کی خوشیوں کی چاندنی میری آنکھوں کی شبنم بن رہی ہے۔خدا حافظ۔امی کو بھی سلام اور عید مبارک تمہارے خاندان کو یہ سعادتیںاللہ تعالی تا ابد مبارک فرمائے۔والسلام خاکسار " مرزا طاہر احمد تلونڈی موسیٰ خان کیس کے اسیران راہ مولی کے نام یہ ہیں۔خاکسار ( دوست محمد شاہد ) شبیر احمد ثاقب صاحب حال پروفیسر، جامعہ احمد یہ ربوہ، چوہدری منظور احمد صاحب ( پریذیڈنٹ تلونڈی موسیٰ خاں) نذیر احمد صاحب، سلیم احمد صاحب، خالد پرویز صاحب، یوسف صاحب، منور احمد صاحب، ناصر احمد صاحب (نوائے وقت 4 اپریل 1990 ء ) شبیر احمد صاحب ولد نذیر صاحب، ظفر احمد صاحب اور اقوام قادیانی (ایف آئی آر 1984 ء تا2000ء ناشر نظارت اشاعت مرکز یہ اشاعت نومبر 2007ء) ہماری اسیری کے ایام میں اخبار الفضل نے ایک ادار یہ شائع کیا اور احمدیت کے نامور سخنور جناب سلیم شاہجہانپوری نے پابند سلاسل“ کے عنوان سے ایک طویل نظم میں اپنے مخلصانہ اور فدائیانہ جذبات کا اظہار فرمایا۔یہ نظم کینیڈا کے احمد یہ گزٹ میں شائع ہوئی نمونہ کے چند شعر عرض کرتا ہوں۔آقا کا چہیتا ہے یہ پابند وفا ہے اے ظالمو تم نے کے قید کیا ہے؟ پابند سلاسل کیا اک عالم دیں کو ہم بھی تو سنیں کونسا جرم اس نے کیا؟