اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 36 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 36

33 تنہا نہیں زنداں میں فقط دوست محمد ساتھ اس کے ہر اک فرد کی دعا ہے رب کریم کے فضل اور مقدس آقا اور تمام عشاق خلافت کی مقبول دعاؤں کے طفیل 10 مئی 1996ء کو ضمانت پر ہماری رہائی عمل میں آئی جس پر جناب سید محمد اسماعیل صاحب صدیقی گوجرہ نے بے ساختہ یہ شعر کہا :- آنکھوں میں تاب عشق تھی اور چہروں پر نور تھا نکلے جو قید خانے سے کچھ دن گزار کے حضرت اقدس نے ہجرت انگلستان سے قبل اک حرف ناصحانہ سپر قلم فرمائی جس کے لئے مطلوبہ حوالوں کے اضافہ کا اس ناچیز غلام کو بھی شرف بخشا۔حضور نے ہجرت کے بعد تاکید فرمائی کہ خاکسار کی حفاظت کے لئے ایک خادم متعین رہے چنانچہ اس کی کئی ماہ تک تعمیل جاری رہی۔حضور انور کی نظر کرم سے خاکسار کو جلسہ سالانہ انگلستان 1985ء ( منعقدہ اسلام آباد لندن ) میں نمائندہ صدر انجمن احمدیہ کی حیثیت سے شرکت کی سعادت نصیب ہوئی اور بعد ازاں حضور کے ارشاد مبارک پر ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور جرمنی میں مجالس سوال وجواب کے مواقع میسر آئے۔ہڈرزفیلڈ مشن میں رمضان کے مبارک مہینہ میں درس قرآن دیا علاوہ ازیں انگلستان کے مختلف شہروں مثلا ہڈرزفیلڈ، نیز ایسٹ لنڈن وغیرہ میں علمی مذاکرات بھی ہوئے۔ایسٹ لنڈن کی تاریخی مجلس احراری ویمبلے کا نفرنس کے جواب میں تھے جن کی ویڈیو کیسٹ حضور پر نور کے ارشاد پر دنیا بھر کی جماعتوں کو بھجوائی گئی اور ہر جگہ نہایت درجہ دلچسپی اور ذوق سے سنی گئی جو حضرت کی زبر دست روحانی قوت و فیضان کا معجزہ تھا۔قیام لندن کے دوران حضور کے فرمان مبارک پر سنسنی خیز انکشافات‘ تالیف ہوئی جو دوبارہ لنڈن سے ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوئی۔حضرت اقدس نے 26 دسمبر 1985ء کو اس کفش بردار کو ایک خصوصی مکتوب میں لکھا۔”آپ کی تبلیغی کوششیں انتہائی قابل قدر ہیں۔اللہ تعالی اس کے بہتر نتائج برآمد