عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات

by Other Authors

Page 55 of 113

عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات — Page 55

۵۵ محبت الہی اور صبر اور استقامت اور زہد اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔اور ہم اس معصوم کی ہدایت کے اقتداء کر نیو الے ہیں جو اسکو ملی تھی تباہ ہو گیا وہ دل جو اس کا دشمن ہے اور کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی تنگ میں اسکی محبت ظاہر کرتا ہے اور اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت اور تقولی اور استقامت اور محبت الہی کے تمام نقوش انعکاسی طور پر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندر لیتا ہے۔جیسا کہ ایک صاف آئینہ میں ایک خوبصورت انسان کا نقش۔یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں کون جانتا ہے انکا قذر مگر وہی جو اُن میں سے ہیں۔دنیا کی آنکھ انکو شناخت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ دنیا سے بہت دور ہیں۔یہی وجہ حسین نے کی شہادت کی تھی کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔دنیا نے کس پاک اور برگزیدہ سے اس کے زمانہ میں محبت کی تا حسین سے بھی محبت کی جاتی۔غرض یہ امر نہایت درجہ کی شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ حسین نے کی تحقیر کی جائے۔اور جو شخص حسین بن یا کسی اور بزرگ کی جو ائمہ مظہر بن میں سے ہے تحقیر کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف کا اسکی نسبت اپنی زبان پر لاتا ہے وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتا ہے کیونکہ اللہ جل شانہ اس شخص کا تخمین ہو جاتا ہے جو اس کے برگزیدوں اور پیاروں کا دشمن ہے ،مالٹے را مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السّلام جلد سوم ۵۴۶ - ۵۴۵۵