انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 193

انوار خلافت — Page 162

۱۶۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی ( جو حضور نے ۳۰ دسمبر ۱۹۱۵ء کو مسجد اقصیٰ میں بوقت ے بجے صبح فرمائی) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کرشن ، بدھ مسیح اور مہدی ہونے کا ثبوت اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ امَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَتَ اللهُ النَّبِينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ وَانْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيْمَا اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۖ وَمَا اخْتَلَفَ فِيْهِ إِلَّا الَّذِيْنَ أَوْ تُوْهُ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنْتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ امَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (البقرة : ٢١٣) تمام مذاہب ایک ہی مذہب کی شاخیں ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہوسکتا کہ دنیا میں اس وقت جس قدر مذاہب موجود ہیں وہ تمام کے تمام در حقیقت کسی ایک ہی مذہب کی شاخیں ہیں اور ان کی جڑ ایک ہی ہے مثلاً مسلمانوں میں ہی دیکھ لو کئی ایک فرقے ہیں، کوئی حنفی ہے، کوئی شافعی ، کوئی حنبلی، کوئی مالکی، کوئی شیعہ کوئی سنی، کوئی ظاہری ہے، کوئی باطنی، کوئی خارجی ہے، کوئی چکڑالوی یہ مختلف فرقے ہیں مگر ان تمام کی اصل در حقیقت ایک ہی ہے اور یہ مختلف فقہاء کے نکلنے کی وجہ سے پیدا ہو گئے ہیں۔اسلام