اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 182
182 یہ محض غلط فہمی ہے۔پیش کردہ عبارت میں قرآنی آیات میں الہامات کے نزول کا ذکر ہے۔اور قرآنی آیات میں بزرگان سلف کو بھی الہام ہوئے ہیں۔مثلاً حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام جو آئمہ اہل بیت میں آسمان روحانیت کے ستارے ہیں اور حضرت مولوی سید عبد اللہ غزنوی۔66 یہ حضور کا جواب تھا۔اب میں اسی ذیل میں اربعین کا ایک آدھ حصہ آپ کے سامنے سنا تا ہوں اور پھر جہاں تک حضرت امام جعفر صادق کا تعلق ہے ان کی سوانح میں اس بات کا جا بجاذ کر ہے۔تذكرة الاولیاء میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ جب تک کسی شخص کو الہام نہیں ہوتا اس کی کوئی بات بھی قابل قبول نہیں۔یہ شان ہے اور آج اسی شان سے خدا نے تمام ملا ؤں کو محروم رکھا ہے۔الہام کے دروازے تو مسیح موعود کے خدام پر خدا نے جاری کئے ہیں جو رسول پاک علی کے حقیقی خادم ہیں۔دیو بندی عالم نے ایک کتاب لکھی ہے۔” فضائل تبلیغ۔مولوی محمد زکریا صاحب نے جو تبلیغی جماعت کے بہت بڑے لیڈر تھے۔حدیث رسول لکھی ہے اذا تـــركــت الامر و النهي حرمت عن بركة الوحى فرما یا جب اسلام کی تبلیغ امت محمدیہ سے علماء چھوڑ دیں گے خدا ان کو وحی کی برکتوں سے محروم کر دے گا۔تو یہ برکتیں آج اسلام کی تبلیغ کرنے والی جماعت کو خدا نے عطا کی ہیں۔تمام دنیا کے مسلمان، آج کوئی ایک بھی مولوی دعوی نہیں کرتا کہ خدا نے مجھے الہام کے ساتھ نوازا ہے۔طاہر القادری صاحب نے خواب بیان کی تھی۔غار حراء میں فرشتہ آیا اور اس نے کہا کہ آنحضرت ﷺ نے تمہیں مقرر کیا ہے۔اگلے دن پریس میں شائع ہوئی۔تمام مولویوں نے کفر کا فتویٰ لگایا تیسرے دن کہا کہ یہ بات غلط شائع ہوگئی ہے، میں نے کہی ہی نہیں۔تو یہ امتیاز ہے آج دنیا میں کہ وحی کی برکتیں خدا نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے جماعت احمدیہ کو عطا کی ہیں اور پہلے بزرگ جیسا کہ حضور نے اپنے جواب میں فرمایا ، ان کو مکالمہ مخاطبہ کا شرف یہاں تک حاصل تھا کہ قرآن کی آیتیں ان پر نازل ہوتی تھیں۔یہ تو نہیں اس سے