اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 181
181 مرزا میں نہیں لائق صاحباں مرزا ہے لجپال دی شان عظیم کون جانن کی سیال کر بسم الله صاحباں لیں سبق قرآن صورت مرزے یار دی لیس الف پہچان صاحباں رات معراج دی ساندل وچ رہی مرزا دی لقا توں کیس سہی رب ناں اے کلمہ کفر ہے نہ اے ترک ادب میں مرزا دی بندی ہاں مرزا میرا رب قوال نے جب یہ پڑھا تو لکھا ہے کہ خواجہ صاحب پر بڑی وجد کی کیفیت طاری ہو گئی اور آپ کھڑے ہو کر رقص کرنے لگے جس سے آپ کے سر سے ٹوپی بھی گر گئی اور ایک خادم نے کمال ادب سے اٹھا کر آپ کے سامنے رکھی۔اس کے بعد آپ بیٹھ گئے۔پھر قوالی کرنے والوں نے دوبارہ یہ مصرعہ کہا اور اس کے بعد آپ نے اس کیفیت کے بعد پھر خیرات بھی تقسیم کی۔(ناشر اسلامک بک ڈپو فاؤنڈیشن لاہور وصوفی فاؤنڈیشن بہاولپور ) یہ بات میں کہنا چاہتا تھا جو آپ کی ذرہ نوازی سے میں نے بیان کی ہے۔) کیا مسیح موعود علیہ السلام شرعی نبی ہیں حافظ محمد نصراللہ صاحب : مولانا ! حضرت خلیفہ امسیح الثالث سے اسمبلی میں ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف ”اربعین میں شرعی نبی ہونے کا دعوی کیا ہے۔اس کا حضور نے کیا جواب ارشاد فرمایا ؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضرت خلیفہ آسیح الثالث نَوَّرَ اللَّهُ مَرْقَدَہ نے اس سوال کے جواب میں جو میری یادداشت ہے۔اس کو دوبارہ دیکھ لیتا ہوں۔حضور نے اس کے جواب میں یہ نہایت جامع اور مانع فقرہ ارشادفرمایا۔