اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 183
183 مراد کہ شرعی نبی ہونے کا انہوں نے دعویٰ کیا۔اب میں آپ کو بتا تا ہوں حضرت عبداللہ صاحب غزنوی کی سوانح عمری جو ان کے بیٹے مولوی عبدالواحد غزنوی نے لکھی ہے۔یہ مولانا عبد الواحد غزنوی داماد ہیں حضرت خلیفتہ المسیح الاول حضرت مولانا نورالدین کے اور مولوی اسماعیل غزنوی جوان کے بیٹے تھے، حضرت خلیفہ اسیح الاول کے نواسے تھے اور خالد غزنوی جوریسرچ سکالر ہیں انہوں نے حدیث اور سائنس اور طب کے متعلق بہت لٹریچر لکھا ہے اور ماشاء اللہ بہت ہی شاندار ہے۔اس پر انہیں انعام بھی دیا گیا۔وہ مولوی اسماعیل صاحب غزنوی کے بیٹے ہیں۔مولوی اسماعیل صاحب غزنوی نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں یہ لکھا کہ میری نگاہ میں آج دنیا میں سب سے بڑے عالم دین آپ ہیں۔یہ خط میرے پاس محفوظ ہے۔تو یہ مولوی عبدالواحد صاحب غزنوی نے اپنے والد مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی سوانح عمری شائع کی ہے اور ناشر ہیں عبدالحمید پسر مولانا عبدالواحد غزنوی تاجر کتب مسجد چینیاں والے لاہور، رفاہ عام سٹیم پریس لاہور سے باہتمام مولوی نور الحق صاحب یہ کتاب چھپی ہے۔اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح میرے والد پر قرآن کی آیتیں نازل ہوئیں۔اب آپ غور فرمائیں کہ یہ آیات قرآن میں موجود ہے یا نہیں۔ایک آیت الہام ہوئی وَ نُيَسِرُكَ لِلْيُسْرَى“ (الاعلى: 9) پھر الہام ہوا ” فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقِّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ“ (الذاریات: 24) پھر ایک الہام ہوا وَإِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ “ ( ص : 47 ) یہ قرآن کی آیت ہے یا نہیں؟ إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ (الزخرف: 60) یہ بھی حضرت مولوی عبد اللہ غزنوی کو الہام ہوا ہے۔فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (الانعام: 46)۔قرآن مجید کی آیت ہے یا نہیں؟ پھر الہام ہوا وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللهِ مِنْ وَّلِي وَّلَا نَصِيرٍ “ (البقرة: 121 ) قرآنی آیت ہے یا نہیں؟ یہ سب الہام کن کو ہوئے؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔حضرت مولانا عبد اللہ غزنوی صاحب کو؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضرت مولوی عبداللہ غزنوی رحمہ اللہ کو اور آگے دیکھیں یہ