اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 450 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 450

450 عندى وقت اني ذاهب فى الطيارة فعليك ان تخبرني عن هذا الامر ماذا وقع في بارليمان خلاف الجماعة الاحمديه وما هى الالفاظ وما المتن في هذا۔کہنے لگے میرے پاس وقت نہیں ہے میں فوری طور پر جانا چاہتا ہوں۔صرف یہ پوچھنے کے لئے آیا ہوں کہ پارلیمنٹ نے آپ کے متعلق قرار داد کیا پاس کی تھی؟ میں نے ان کے سامنے شیخ الاسلام، مجدد القرن الثانی عشر، بارہویں صدی ہجری کے مجدد سعودی عرب کے رہنے والے بھی ان کو مجدد سمجھتے ہیں، جماعت احمدیہ بھی ان کو مجد دقرار دیتی ہے۔اور جماعت احمدیہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ مسیح موعود کی بعثت سے پہلے جتنے بھی بزرگ تھے خواہ کسی فرقے میں تھے، وہ ہمارے بزرگ ہیں۔یہ جماعت احمدیہ کی عجیب شان ہے اور یہ بنیا دی ایک کلید ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیائے اسلام خلیفہ وقت کی قوت قدسی کے نتیجہ میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والی ہے۔میں اس بارہ میں ضرور عرض کروں گا کہ احمدیت کے جو عقائد ہیں وہی دنیا میں اتحاد المسلمین کی مہم کو کامیابی تک پہنچانے والے ہیں۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔آپ ذکر کر رہے تھے کہ ایک عرب آپ کو ملنے کے لئے آئے اور انہوں نے آپ سے بات کی۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔تو میں نے تمہیدا یہ بات کی ہے کہ جماعت احمد یہ جو ہے وہ در اصل بنیاد بننے والی ہے تمام امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے کی۔اس وقت ان عرب سے میں نے کہا:۔يا اخي هذا كتاب لشيخ الاسلام الامام المجدد لقرن الثاني عشر محمد بن عبدالوهاب رحمة الله عليه انى اريد ان تطالع هذا الكتاب وهذا الكتاب ينطق مجيبا عنك في هذا الوقت۔میں نے کہا کہ میں خود جواب دینے کی بجائے مسجد دقرن ثانی عشر، بارہویں صدی کے مجدد کا یہ آپ کو اقتباس پیش کرتا ہوں۔حضرت امام محمد بن عبدالوہاب فرماتے ہیں کہ جب حضرت رسول پاک ﷺ کا وصال ہوا تو بہت سارے قبیلے مرتد ہو گئے اور مرتدوں نے یہ کہا۔ان میں سے ایک فرقے نے کہ لو کان