اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 393 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 393

393 آگے لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو اور آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ آپ ہمیشہ اس کے دامن سے چمٹے رہیں۔والسلام خاکسار مرزا خورشید احمد آپ کے دستخط ہیں اور نیچے تاریخ ہے 8 ستمبر 1974 ء کی۔اس تحریر کو، اس پیغام کو آگے پھر امراء نے تمام جماعتوں میں پھیلایا ہے۔چنانچہ اس کی تعمیل میں حضرت چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت لاہور نے 10 ستمبر 1974ء کو تمام صدر صاحبان حلقہ جات شہر لاہور اور صدر صاحبان جماعت ہائے احمد یہ ضلع لاہور کو ایک سرکولر بھجوایا۔جس کے شروع میں یہی الفاظ تھے اور اس کے بعد، علاوہ سرکولر کے جو حضور کے ارشاد کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی چند بشارتیں تھیں جو پہلے الفضل میں چھپی تھیں۔اس زمانے میں جبکہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔اس موقعہ پر جماعت احمد یہ بدوملہی ضلع سیالکوٹ نے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی چند بشارتیں“ کے عنوان سے اشتہار شائع کیا اور اس کے بعد حضرت چوہدری اسد اللہ خان صاحب نے حضور کے تازہ پیغام کے ساتھ اس کو بھی ساتھ شامل کیا ہے تا کہ تمام جماعتیں اس کو مخلصین جماعت تک پہنچادیں۔اوپر مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے ذریعہ حضور کے پیغام کا متن دینے کے بعد لکھا گیا ہے:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب نشان آسمانی میں فرماتے ہیں:۔یہ عاجز خدائے تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا نہیں کر سکتا کہ اس تکفیر کے وقت میں کہ ہر طرف سے اس زمانہ کے علماء کی آواز میں آرہی ہیں کہ سْتَ مُؤمِناً ( یعنی تو مومن نہیں ہے۔ناقل ) اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ ندا ہے کہ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤمِنِينَ ( یعنی تو کہہ میں مامور ہوں اور میں پہلا مومن ہوں۔یہ ناقل کا ترجمہ ہے۔ایک طرف حضرات مولوی