اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 392
392 حضور کا پیغام احباب جماعت کے نام حافظ محمد نصر اللہ صاحب : سر اس قانون کے پاس ہونے کے بعد سات اور آٹھ ستمبر نے 1974ء کی درمیانی رات حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو ایک پیغام دیا آپ ناظرین وہ پیغام بھی سنادیں؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب : وہ پیغام جو حضور خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا۔وہ میں آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔یہ اسی دور کی ایک نقل ہے میرے پاس۔اوپر الفاظ یہ ہیں کہ پیغام حضرت امیر المومنین۔یہ میں 1974ء کی بات کر رہا ہوں۔یہ رسوائے عالم آرڈینینس ضیاء صاحب کے فیصلے سے دس سال پہلے کی بات ہے۔حضور کے ارشاد پر 8 ستمبر 1974ء کو صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے پاکستان کی تمام احمدی جماعتوں کو جو پیغام دیا۔حضور کی منشاء مبارک کے مطابق اور حضور کے الفاظ میں جو ''Inverted Commas میں تھے۔وہ میں آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں۔الفاظ یہ تھے۔مکرم و محترم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته براہ مہربانی اپنی جماعت کے تمام احباب اور اسی طرح اپنی اردگرد کی چھوٹی جماعتوں میں یہ پیغام بھجوائیں۔( حضرت خلیفہ امسیح الثالث" کے الفاظ یہاں سے شروع ہوتے ہیں۔) و جس احمدی کو اپنے اسلام پر ایمان کے لئے کسی غیر کے فتوے کی ضرورت تھی اسے تو فکر ہوسکتی ہے۔لیکن جو احمدی سمجھتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مسلمان ہے،اسے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔“ ( یہاں پہ آکر حضرت امیر المومنین کے الفاظ ختم ہوتے ہیں۔)