اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 394 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 394

394 صاحبان کہہ رہے ہیں کہ کسی طرح اس شخص کی بیخ کنی کرو اور ایک طرف الہام ہوتا ہے يَتَرَبَّصُونَ عَلَيْكَ الدَّوَائِرَ عَلَيْهِمْ دَائِرِةَ السَّوْءِ ( یعنی وہ تمہارے متعلق حوادث کی انتظار میں رہتے ہیں حالانکہ مصائب ان کو پھیر دیں گے۔یہ ترجمہ مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کا ہے جو اس خاکسار نے کیا ہے۔) آگے فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے :۔” اور ایک طرف وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس شخص کو سخت ذلیل اور رسوا کریں اور ایک طرف خدا وعدہ کر رہا ہے۔اِنِّی مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اِهَانَتَكَ۔اللَّهُ أَجُرُكَ۔اللَّهُ يُؤْتِيكَ جَلَالَكَ ( یعنی میں ان کو جو تیری تذلیل کے درپے ہیں رسوا کر دوں گا۔اللہ تعالیٰ تیرا اجر ہے۔خدا تجھے بزرگی عطا فرمائے گا۔ترجمہ از ناقل ) یہ تقریباً 1894ء کے قریب کی تحریر ہے۔آگے فرماتے ہیں:۔اور ایک طرف مولوی لوگ فتوے پر فتوے لکھ رہے ہیں کہ اس شخص کی ہم عقیدگی اور پیروی سے انسان کافر ہو جاتا ہے اور ایک طرف خدا تعالیٰ اپنے اس الہام پر بتواتر زور دے رہا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ الله فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (فرماتا ہے کہ تو کہہ دے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرو تو میری پیروی کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔ناقل۔غرض یہ تمام مولوی صاحبان خدا تعالیٰ سے لڑ رہے ہیں۔اب دیکھئے کہ فتح کس کو ہوتی ہے۔“ نشان آسمانی صفحه 35 طبع اوّل روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 398-399۔ناقل ) اس کے بعد حضرت چوہدری اسد اللہ خان صاحب تحریر فرماتے ہیں۔براہ کرم سب احباب تک یہ ہدایت پہنچا دیجئے کہ طالب علم اپنے سکول اور کالج میں، دوکان دار اپنی دوکانوں پر اور ملازم حضرات اپنی اپنی ملازمتوں پر لازماً حاضر ہو جائیں۔“