اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 328 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 328

328 ہی نہیں کیا گیا۔ایک بھی نہیں کیا گیا۔بلکہ اٹارنی جنرل اور ملاؤں کے نمائندوں دونوں کو حضرت خليفة أسبح الثالث نے جو محضر نامہ پیش کیا اُس میں ختم نبوت سے متعلق اور دیگر اقتباسات اور حوالہ جات میں سے کسی کو بھی چیلنج کرنے یا تنقید کرنے کی جرات نہیں ہوئی اور اسی بدحواسی کے عالم میں قرآن واحادیث کے خلاف ایک نیا کلمہ ایجاد کر کے اُس کی بنا پر احمد یوں کو Non Muslim قرار دے دیا گیا جس پر گزشتہ چودہ صدیوں میں کسی ایک مسلمان کا ایمان لانا ثابت نہیں ہوسکتا اور ہرگز نہیں ہوسکتا۔خلاصہ یہ ہے۔وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یعنی یہ بات تو کھل کے واضح ہوگئی کہ جس نام پر یہ سارا ڈرامہ کھیلا گیا اُس بارے میں کوئی سوال ہی نہیں کیا گیا۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب: قطعی طور پر۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب: سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسمبلی کی کارروائی کے بعد آپ کو تحقیق جاری رکھنے کا ارشاد فرمایا تھا۔تو کیا ختم نبوت کے حوالے سے کوئی آپ کو مزید مواد ملا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔جزاکم اللہ۔سبھی حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ وقور اللہ مرقدہ کا دائگی اعجاز ہے کہ حضور کے طفیل اس خدمت کی توفیق ملی۔میں اس موقع پر یہ سب سے پہلے عرض کروں گا کہ سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ ونور اللہ مرقدہ کے فیضان خلافت کو میں نے آج تک اس پہلو سے بھی مشاہدہ کیا ہے اور خدا کے فضل سے بہت سے امور حضور کے اس فرمان کے نتیجہ میں میرے سامنے آئے ہیں۔یہاں پاکستان میں ریسرچ کرتے ہوئے بھی اور بیرونی ممالک میں سفر کرتے ہوئے بھی۔2002ء میں میں جب فرانس کا دورہ کر رہا تھا تو ختم نبوت کے تعلق میں مجھے فرانس کی مسجد کے قرب میں واقع ایک لبنانی کتب خانے کو دیکھنے کا موقع ملا۔خدا تعالیٰ کا یہ ایک ایسا تصرف ہوا کہ دیگر اہم اور نایاب کتابوں کے علاوہ ایک کتاب ختم الاولیاء کے نام سے مجھے ملی اور یہ کتاب