اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 327 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 327

327 سرکلر کے مطابق یہ تھے۔یہ سرکلر 24 اگست کا ہے۔اس کا صفحہ 116 ہے۔فرمایا:۔ایک دفعہ ہمارے سکالر عارضی طور پر فارغ تھے۔میں نے ان سے کہا کہ سلف صالحین کی کتب کا مطالعہ کرو۔ان کے نقطہ سے وحی الہام، کشف اور رویا اکٹھے کرو تو وہ چار کا پیاں بڑے سائز کی انہوں نے اکٹھی کر کے دیں۔1/1000 وہ شاید ہمارے لٹریچر کا ہے۔یہ کہنا کہ سلف صالحین میں سے نہ وحی کے نزول پر ایمان لاتے تھے نہ الہام اور کشوف اور رویا پر، ہماری تاریخ اُس کو غلط ثابت کرتی ہے۔“ یہ حضور کے الفاظ تھے۔اس میں حضور نے جس سکالر کی طرف اشارہ کیا ہے وہ استاد کمتر م حضرت مولانا عبد اللطیف صاحب بہاولپوری فاضل دیو بند تھے اور یہ چاروں کا پیاں جو حضور کے ارشاد پر اُس وقت تیار کی گئیں جب حضور صدر انصار اللہ تھے۔جب حضور خلیفہ منتخب ہوئے تو حضور نے یہ چاروں کا پیاں اس خاکسار نابکار کو عطا فرمائی تھیں۔ختم نبوت کے بارہ میں سوالات حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔مولانا تقریباً تیرہ دن یہ کارروائی جاری رہی۔تحریک کا نام تحریک ختم نبوت تھا اور ساٹھ کے قریب ہم نے سوال آپ سے کئے جن کے آپ نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے حوالہ سے جوابات دیئے۔اب حیرت کی بات یہ ہے کہ ختم نبوت کے نام سے تحریک جاری ہے اور اتنی لمبی کارروائی ہوئی ہے اس میں ایک سوال بھی ہمیں ختم نبوت کے حوالے سے نہیں ملا۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ حقیقتاً ایک چونکا دینے والا انکشاف ہے جو سوال کے ذریعہ سے آپ نے اخذ فرما دیا ہے۔حق یہ ہے کہ بھٹو صاحب کی حکومت اور نام نہاد جہادی ملاؤں نے خدا کی پیاری جماعت کے خلاف اگر چہ ہمہ گیر فتنہ تو ختم نبوت کے تحفظ کے نام سے اٹھایا تھا اور سربراہ کمیٹی کا بھی کام یہی تھا منکرین ختم نبوت کو سزا دینے کے لئے قانون کیا بننا چاہئے مگر یہ حقیقت ہے کہ اسمبلی 1974ء میں ختم نبوت ، اُس کی حقیقت اور اُس کے معنی کے متعلق سرے سے کوئی سوال