اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 289
289 اللهم ارزقنی حبك وحب من يحبك وحب من يقربنی الیک و اجعل حبك احب الى من الماء البارد مگر انہوں نے کارٹون بنایا اور کارٹون یہ ہے کہ ایک عرب شیخ اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے لیلتہ القدر کے موقع پر مصلی بچھائے ہوئے ہے اور ہاتھ میں تسبیح ہے اور آنحضور ﷺ کی ارشاد فرمودہ دعا کی بجائے دعا یہ کر رہا ہے۔اللهم اجعل حلنا امریکه و سلام امریکیه۔۔۔امتنا على حبک و حب امریکه یا رب العالمین اے خدا ہمارا اوڑھنا بچھونا امریکہ بنادے۔ہمارے لئے سلامتی کی جگہ امریکہ ہو جائے۔ہمارا ہتھیار امریکہ ہو اور اے خدا ہم تیری محبت پر اور امریکہ کے عشق اور محبت پر ہماری واپسی ہو اور جان دیں۔یا رب العالمین تو اپنا فضل فرما۔کیا الفضل جماعتی آرگن ہے؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔جزاک اللہ۔اٹارنی جنرل صاحب نے ایک یہ سوال کیا تھا کہ کیا روزنامہ ”الفضل“ کو جماعت احمدیہ کا آرگن قرار دیا جا سکتا ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے فرمایا کہ ساری دنیا میں احمدی پھیلے ہوئے ہیں۔دوسرے ملکوں کے احمدی اس کے مندرجات کے ذمہ دار کیونکر ہو سکتے ہیں۔قرآن عظیم اور الہامات کا مرتبہ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔اگلا سوال حضور سے یہ ہوا کہ قرآن عظیم اور الہامات کا ایک ہی مرتبہ ہے یا دونوں میں کچھ فرق ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔حضور نے یہ جواب ارشاد فرمایا کہ قرآن عظیم اور الہامات دونوں کا سر چشمہ ایک ہے یعنی اللہ جل شانہ۔روحانی خزائن ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں نے