اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 255 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 255

255 شائع کر رہے ہیں۔اس میں یہ لکھا ہے۔اسی زمانہ میں پادری لیفرائے پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت لے کر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لے کر ، ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا۔حضرت عیسی کے آسمان پر بجسم خاکی زندہ موجود۔۔۔ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا تب۔۔۔اب سنئے ان الفاظ کو ، کتنا بڑا دعویٰ ہے دعوت اسلام کا اور کتنا بڑا انقلاب پیدا کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اور کس طرح کا سر صلیب ہونے کے لحاظ سے دھجیاں بکھیر دیں صلیب پرستوں کے تمام قسم کے خیالات کی۔فرماتے ہیں مولانا نور محمد صاحب نقشبندی چشتی مالک اصح المطابع دہلی کہ:۔حضرت عیسی کے آسمان پر بجسم خا کی موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا، تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے اور لیفر ائے اور اس کی جماعت سے کہا (یعنی لیفر ائے کی جماعت سے۔ناقل ) کہ عیسی جس کا تم نام لیتے ہو، دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں۔پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لو۔اس ترکیب سے اس نے لیفر ائے کو اس قدر تنگ کیا کہ اس کو پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے اس نے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے دی۔“ ( دیپاچه قرآن صفحه 30 نا شرمولوی نور محمد قادری نقشبندی چشتی مالک اصبح المطابع و کارخانه تجارت آرام باغ کراچی)