اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 254 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 254

254 شاندار تھا۔وو وہ ایک پاکباز کا جینا جیا اور اس نے ایک متقی کی زندگی بسر کی۔غرض کہ مرزا صاحب کی زندگی کے ابتدائی پچاس سالوں نے کیا بلحاظ اخلاق، عادات اور پسندیدہ اطوار، کیا بلحاظ مذہبی جذبات و حمایت دین مسلمانانِ ہند میں ان کو ممتاز ، برگزیدہ اور قابل رشک مرتبہ تک پہنچا دیا۔“ یہ ہے دعوت اسلام۔اب آگے اور پیاری چھوٹی سی بات۔اس دعوت اسلام کا نتیجہ کیسا ترجمہ قرآن کے دیباچہ میں پاک و ہند کے نامور عالم مولانا نور محمد صاحب نقشبندی، چشتی مالک اصبح المطابع دہلی نے یہ لکھا۔یہ قرآن مجید اب بھی دہلی میں چھپ رہا ہے اور جس وقت کو مبطور (انڈیا) میں مباحثہ کے سلسلہ میں یہ خاکسار اور مولانا حافظ مظفر احمد صاحب حضرت خلیفۃ اسیح الرابع کے حکم پر ہندوستان گئے تو دتی میں ہم جامع مسجد کے سامنے کی دوکان میں گئے۔تو ایک ہی کتاب ہم نے اس وقت حاصل کی اور وہ یہ دیباچہ تفسیر القرآن والا ترجمۃ القرآن تھا مولا نا اشرف علی تھانوی صاحب کا۔اور اس میں وہ دیباچہ اب تک موجود ہے۔یہ نہیں ہے کہ جہاں اہلحدیثوں نے وہ حوالہ جو مولوی ثناء اللہ صاحب کی تفسیر ثنائی کا تھا کہ نظام کائنات میں یہ خدا کا اصول ہے جو جھوٹا نبی ہوتا ہے وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے اور اس کی امت نہیں رہتی۔اب چونکہ یہ مسیح موعود کی صداقت کا ایک روشن ثبوت تھا۔کراچی سے جو چھپی ، اس میں لکھا ہے کہ ہم اسی کی فوٹو کاپی آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں اور وہاں پر دیکھیں تو وہ پورا صفحہ ہی غائب ہے۔اس کے حاشیہ میں لکھا تھا کہ :۔66 دعوی نبوت کا ذبہ مشل زہر کے ہے۔جو کوئی زہر کھائے گا ہلاک ہو گا۔“ اور اس کے پہلے لکھا تھا۔” جو شخص زہر کھاتا ہے ، مرجاتا ہے۔اس کے یہ معنی ہر گز نہیں کہ ہر مرنے والے نے زہر بھی کھائی ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جو کوئی زہر کھائے گا وہ ضرور مرے گا۔“ تفسیر ثنائی جلد اول صفحہ 17 ناشر مطبع چشمه، نور امرتسر شوال 1313ھ ) یہ ساری باتیں نکال دی گئیں۔مگر دتی کے کتب خانوں کو داد دینی چاہئے کہ وہ اب تک