اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 223 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 223

223 رض میں ڈوب جائے گا۔پھر لکھتے ہیں:۔دو اور ایسی حالت میں جو اولاد پیدا ہوتی ہے ولد الزنا ہوگی اور مرتد جب بغیر تو بہ کے مرجائے تو اس پر جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا حرام ہے بلکہ مانند کتے کے بغیر غسل و کفن کے گڑھے میں ڈالا جائے۔متفقہ فتاوی علماء دیوبند بابت فرقہ قادیانی صفحہ 10-11 ناشر ادارہ اسلامیات انار کلی لاہور ) یہ فتویٰ ہے اور یہی بچے کے متعلق ہے۔صرف یہی نہیں کہ وہ اسی طرح بغیر نسل کے کتے کی طرح ڈالا جائے بلکہ کہا ہے جو احمدی بچہ ہے وہ ولد الزنا ہے۔اور اسی فتویٰ میں ہے۔”جو مرزائیوں کو مسلمان خیال کرے وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج اب یہ ایک لفظ اگر آپ دیکھیں تو اس کے بعد سب سے پہلے حضرت قائد اعظم اس کی لپیٹ میں آتے ہیں۔چنانچہ عاشق حسین بٹالوی صاحب اپنی کتاب ” ہماری قومی جد و جہد“ میں لکھتے ہیں کہ قائد اعظم نے اسمبلی کے ایک اجلاس میں یہ کہا تھا کہ یہ جو اس وقت حضرت چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب نے تقریر کی ہے۔حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب مسلمان ہیں اور میں انہیں اپنا بیٹا سمجھتا ہوں۔( ہماری قومی جد و جہد صفحہ 21 از عاشق حسین بٹالوی) اور دیو بندی ملا کا یہ عقیدہ ہے کہ جو شخص احمدی کو مسلمان کہے وہ بھی ان تمام سزاؤں کا مستحق ہے۔وہ بھی کافر ہے، وہ بھی مرتد ہے۔اس کا جنازہ پڑھنے کی بجائے اس کو کتوں کے سامنے پھینک دینا چاہیے۔یہ تو قائد اعظم کا فرمان حضرت چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب کے بارے میں ہے۔جب قائد اعظم سری نگر میں تشریف لے گئے ، آخری بار 23 مئی 1944ء کو تو اس موقع پر کشمیری صحافت کی نمائندگی میں آپ سے انٹرویو لیا گیا۔آپ نے خطاب فرمایا۔احمدیوں کے متعلق سوال کیا گیا تھا کہ ان کو آپ کیا سمجھتے ہیں ، تو حضرت قائد اعظم نے بہت ناراضگی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ مجھ سے ایک پریشان کن سوال پوچھا گیا کہ مسلمانوں میں سے