اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 119 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 119

119 نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہوسکتا ہے مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔“ تجلیات الہیہ صفحہ 25 طبع اوّل تالیف 1906 ء۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 412) جہاں تک سرور کونین حضرت خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ سے نسبت کا سوال ہے، حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنا مقام ایک ادنی غلام کا مقام بیان فرمایا ہے۔چنانچہ تحریر فرماتے ہیں:۔یہ عاجز بھی اس جلیل الشان نبی کے احقر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج ہے۔66 (براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ 500 حاشیہ در حاشیہ نمبر 3۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 594) پھر فرماتے ہیں کہ دو و آنحضرت ﷺ کے بعد کسی پر نبی کے لفظ کا اطلاق بھی جائز نہیں جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک انعام اس نے آنحضرت کی پیروی سے پایا ہے نہ براہ راست “ تجلیات الہیہ صفحہ 9 حاشیہ طبع اول تالیف 1906ء۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 170 ) پھر فرماتے ہیں:۔کوئی مرتبہ شرف و کمال کا اور کوئی مقام عزت اور قرب کا بجز سچی اور کامل متابعت اپنے نبی ﷺ کے ہم ہرگز حاصل کر ہی نہیں سکتے۔ہمیں جو کچھ ملتا ہے، خلی اور طفیلی طور پر ملتا ہے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ 138 طبع اوّل تالیف 1891ء۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 170 ) پھر فرماتے ہیں:۔میں نے محض خدا کے فضل سے، نہ اپنے کسی ہنر سے، اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی اور میرے لئے اس نعمت کا پا ناممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید و مولی فخر الانبیاء اور خیر الورای حضرت محمد مصطفی ﷺ کی راہوں کی پیروی نہ کرتا۔سو میں نے جو کچھ پایا اُس پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی