اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 118 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 118

118 کے عقیدہ پر زور دیا گیا ہے۔مثال کے طور پر حضوڑ فرماتے ہیں کہ:۔میں جناب خاتم الانبیاء کی نبوت کا قائل ہوں اور جو شخص ختم نبوت کا منکر ہو اس کو بے دین اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔“ تقریر واجب الاعلان 23 اکتوبر 1891ء) یہ دعویٰ مسیحیت کے پہلے سال کی تحریر ہے۔پھر فرماتے ہیں:۔”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا اله الا الله محمد رسول اللہ۔ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گذران سے کوچ کریں گے، یہ ہے کہ حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی ﷺ خاتم النبین و خیر المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا۔اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ 137 طبع اول تالیف 1891ء۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 169-170 ) یہ دو نمونے ہیں ورنہ حوالے اور بھی تھے۔ایک عنوان اس میں تھا :۔سوال کیا جاتا ہے کہ (۱) باوجود اس اعلان کے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے کس قسم کی نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ (۲) کیا امت محمدیہ کے موعود کے لئے اس قسم کی نبوت کا ذکر سلف صالحین کی کتب میں موجود ہے۔(۳) اگر سلف صالحین کی کتب میں بھی اس قسم کا ذکر موجود تھا تو علماء وقت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر اس دعوی کی وجہ سے کفر کا فتویٰ کیوں لگاتے ہیں؟“ اس پہلے سوال کے جواب میں متعدد حوالوں میں سے یہ حوالہ دیا گیا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے واضح الفاظ میں فرمایا ہے:۔اب بجز محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں۔شریعت والا نبی کوئی