اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 120 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 120

120 انسان بجز پیروی اُس نبی ﷺ کے، خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کا ملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ 62 طبع اول تالیف 1907 ء۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 64-65) یہ تحریر 1907 ء کی ہے یعنی وصال سے صرف ایک سال پہلے۔پھر فرماتے ہیں:۔میں بار بار کہتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ قرآن اور رسول صلى الله کریم ﷺ سے سچی محبت رکھنا اور سچی تابعداری اختیار کرنا انسان کو صاحب کرامات بنا دیتا ہے اور اسی کامل انسان پر علوم غیبیہ کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دنیا میں کسی مذہب والا روحانی برکات میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔چنانچہ میں اس میں صاحب تجربہ ہوں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ بجز اسلام تمام مذہب مردے، ان کے خدا مردے اور خود وہ تمام پیر و مردے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں ، ہر گز ممکن نہیں، ضمیمہ رسالہ انجام انتقم صفحہ 62-61 طبع اول تالیف 1897ء۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 346-345) آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خود مجھے دین اسلام کی حمایت کے لئے حج قاطعہ عطا فرمائے ہیں۔آج دنیا معترف ہے کہ ان دلائل و براہین اور آسمانی نشانوں کو رد نہیں کیا جا سکتا۔کیتھولک ہیرلڈ نائیجیریا 19 اگست 1955 ء کی اشاعت میں عیسائی مشن کے ایک سرگرم اور سرکردہ ممبر کا یہ بیان شائع کرتا ہے۔آج سے تمہیں سال قبل ( یعنی 1925 ء کی طرف اشارہ ہے۔) مسلمان نہایت پسماندگی کی حالت میں زندگی گزار رہے تھے لیکن جب سے احمد یہ جماعت نے اپنی ترقی پسندانہ پروگرام کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے مسلمانوں میں حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوگئی ہے“ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔یہ حوالہ بھی اسی کتابچہ میں درج کیا گیا؟