اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 114 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 114

114 ہے۔(اس کی تفصیل جو 24 مئی 1983 ء کے اخبار ”جنگ“ میں شائع ہوئی ڈاکٹر صاحب آپ بیان فرما چکے ہیں۔) یہ محضر نامہ جس کے گندگی سے بھر جانے کا فسانہ جناب نورانی صاحب نے تیار کیا ہے دراصل ایک ایسی بصیرت افروز دستاویز تھا جو قرآن مجید اور احادیث اور بزرگان امت کے قیمتی افکار کا مرقع تھا۔ایسی مقدس اور حقیقت افروز تحریر کے گندگی سے بھر جانے کو معجزہ قرار دینا معاذ اللہ آنحضرت ﷺ کی ایسی شرمناک تو ہین ہے جس کا تصور کر کے بھی ایک عاشق رسول کے دل و دماغ کا نپ اٹھتے ہیں۔اور میں اسمبلی میں جماعت احمدیہ کے ایک نمائندہ وفد کے رکن کی حیثیت سے خدائے ذوالجلال کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بیان سراسر افتراء اور سیاہ جھوٹ ہے جس میں صداقت کا ذرہ برابر بھی شائبہ نہیں۔اور جیسا کہ اسمبلی کے سپیکر اور اس کے تمام ممبران شاہد ہیں کہ یہ عاجز ان ایام میں پوری کا رروائی میں حاضر رہا۔اور اسمبلی کے ممبران میں سے کوئی ممبر بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ ان میں سے کوئی ممبر بھی حضرت امام ہمام حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کے وجود مقدس سے مجھ سے زیادہ قریب نہیں تھا۔کیونکہ ممبران اس میز سے دور فاصلے پر تھے جو حضور اور حضور کے خدام کے لئے سپیکر کے ڈائس کے پاس رکھی گئی تھی اور راقم الحروف کی نشست حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے بالکل ساتھ بائیں طرف مخصوص تھی۔اور میں ڈنکے کی چوٹ کہتا ہوں کہ نورانی صاحب کا بیان سو فیصدی بے بنیاد اور بے حقیقت ہے۔ایسا کوئی واقعہ سرے سے رونما ہی نہیں ہوا۔اور پھر ایک فرضی، جعلی اور خود تراشیدہ بات کو معجزہء رسول ع قرار دینا آنحضرت ﷺ کی افسوسناک تو ہین ہے۔ہاں میں یہ ضرور کہوں گا کہ قومی اسمبلی میں ایک عظیم الشان علمی معجزہ ضرور دیکھنے میں آیا جو ہفت روزہ اہلحدیث لاہور ( 13 دسمبر 1974ء صفحہ 5) کے الفاظ میں یہ ہے۔