اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 113
113 کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلائے یہ ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے مصطفیٰ پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت اس سے نور لیا بار خدایا ہم نے معجزات کی غرض وغایت معجزات اور اقتداری نشانات کی غرض وغایت خدائے عزوجل کی زندہ ہستی اور اس کے برگزیدہ بندوں کی صداقت ثابت کرنا ہے۔لہذا اگر کسی امر سے یہ مقصد پورا نہ ہو تو وہ ہرگز معجزہ قرار نہیں پاسکتا۔مثلاً ایک عالم دین احسن علی سنبلی صاحب نے کرامات صحابہ صفحہ نمبر 81 میں (فاطمۃ الزھراء) سیدۃ النساء کی یہ کرامت لکھی ہے کہ معاذ اللہ انہوں نے بچپن میں کفار مکہ کو بڑی جرات سے گالیاں دیں۔ع یہ معجزے میں شمار فرمایا ہے۔جو بات کی خدا کی قسم لا جواب کی) اسی طرح حافظ محمد الحق صاحب دہلوی نے اپنی کتاب معجزات مسیح صفحہ 97 میں یہ انکشاف فرمایا ہے۔( یہ کراچی سے چھپی ہے۔) کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو یہ معجزہ دیا گیا کہ ان کی توجہ سے پانچ ہزار انسان مسخ ہو کر خنزیر بن گئے۔یہ معجزہ نہیں دیا گیا کہ خنزیروں کو انسان بنا دیا گیا !! معجزہ یہ دیا گیا ہے کہ انسان تھے اور اپنی توجہ اور کرامات سے ان کو خنزیر بنادیا۔) فرضی اور جعلی بالکل اسی طرح کا فرضی اور جعلی معجزہ کالعدم جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ جناب شاہ احمد نورانی صاحب نے حال ہی میں فرانس میں بیان فرمایا