اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 115
115 قاسم نانوتوی نے لکھا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی بھی آجائے تو ختم نبوت میں فرق نہیں آتا۔مولوی اسماعیل کہتا ہے کہ خدا ہزاروں محمد پیدا کر سکتا ہے۔چنانچہ مرزائیوں نے قومی اسمبلی میں انہیں پیش کر کے ان مولویوں کی زبان بند کر دی تھی۔“ 66 اس علمی معجزے کا اعتراف نورانی صاحب کے عقیدت مند مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری صاحب کو بھی ہے چنانچہ وہ اپنے رسالہ ” کل پاکستان صنعتی کا نفرنس ملتان“ کے صفحہ 20 پر لکھتے ہیں۔تحریک نے اس قدر زور پکڑا کہ یہ مسئلہ قومی اسمبلی میں پیش ہوا۔مرزا ناصر احمد کو وضاحت پیش کرنے کے لئے اسمبلی میں بلایا گیا۔اس نے دیگر ثبوت پیش کرنے کے علاوہ بانی دارالعلوم دیو بند مولوی محمد قاسم نانوتوی کی کتاب تحذیر الناس سے اس قسم کی عبارات پیش کیں کہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی ﷺ بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہیں آئے گا۔وہاں دیو بندی علماء بھی موجود تھے۔وہ کیا جواب دیتے ؟۔(یعنی بالکل خاموش اور ساکت ہو گئے۔وہ بالکل ایسے ہی ہے جیسا کہ یہ مجھے خیال آیا۔حضرت مصلح موعود کا شعر ہے۔۔میرے پکڑنے قدرت کہاں تجھے صیاد کہ باغ حسن محمد کی عندلیب ہوں میں) آخر میں میں نے اس مضمون کے لکھا کہ ”مولانا شاہ احمد نورانی صاحب کو ان کے عقیدت مند دین محمد کی آبرو اور دین رسالت مآب کو زندہ کرنے والے اور پرچم مصطفی کو سر بلند کرنے والے قرار دیتے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جناب نورانی صاحب کو آنحضرت عمﷺ کی قوت قدسی سے ظاہر ہونے والے اس عظیم الشان علمی معجزے کو چھوڑ کر ایک