اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 539 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 539

539 جو زمین و آسمان کے خدا کی مشیت ہے۔یہ سچائی نہیں ملے گی نہیں ملے گی اور نہیں ملے گی۔66 بس ان الفاظ پر تو سارا مجمع جو تھا وہ نعرہ تکبیر سے گونج اٹھا۔حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا:۔یہ سچائی نہیں ملے گی نہیں ملے گی اور نہیں ملے گی۔اسلام دنیا پر غالب آکر رہے گا۔مسیحیت دنیا میں مغلوب ہوکر رہے گی۔اب کوئی سہارا نہیں جو عیسائیت کو میرے حملوں سے بچا سکے۔خدا میرے ہاتھ سے اس کو شکست دے گا اور یا تو میری زندگی میں ہی اس کو اس طرح کچل کر رکھ دے گا کہ وہ سر اٹھانے کی بھی تاب نہیں رکھے گی اور یا پھر میرے بوئے ہوئے پیج سے۔“ واضح اشارہ تحریک جدید کے مجاہدانہ کارناموں کی طرف ہے۔) یا پھر میرے بوئے ہوئے بیج سے وہ درخت پیدا ہو گا جس کے سامنے عیسائیت ایک خشک جھاڑی کی طرح مرجھا کر رہ جائے گی اور دنیا میں چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا انتہائی بلندیوں پر اڑتا ہوا دکھائی دے گا۔“ الموعود صفحہ 211 تا 214 ناشر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ) اب میں اس اقتباس کے ساتھ خالد احمدیت حضرت ملک عبدالرحمن صاحب خادم کے دو اشعار پڑھنا چاہتا ہوں۔اختتامیه اس ذات کی جس نے محمد کو کیا پیدا قسم اس ذات کی جس نے ہمیں اس کا کیا شیدا یقیناً لشکر شیطاں شکست فاش کھائے گا علم اسلام کا سارے جہاں پر لہلہائے گا حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔مولانا صاحب ! آپ نے اس انٹرویو میں بڑی تفصیل کے ساتھ