اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 538
538 تحریر عرض کرنا چاہتا ہوں۔سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے 1944ء میں مصلح موعود ہونے کا دعویٰ فرمایا اور اسی سال کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ” الموعود ہی کے موضوع پر ایک پر شوکت خطاب فرمایا۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں اس خطاب میں موجود تھا۔حضور نے اپنی اس جلالی تقریر کے آخر میں یہ اعلان فرمایا:۔”خدا نے مجھے اس غرض کے لئے کھڑا کیا ہے کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ اور قرآن کریم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں اور اسلام کے مقابلہ میں دنیا کے تمام باطل ادیان کو ہمیشہ کی شکست دے دوں۔دنیاز ورلگالے۔وہ اپنی تمام طاقتوں اور جمعیتوں کو اکٹھا کر لے۔عیسائی بادشاہ بھی اور ان کی حکومتیں بھی مل جائیں۔یورپ بھی اور امریکہ بھی اکٹھا ہو جائے۔دنیا کی تمام بڑی بڑی مالدار اور طاقتور قو میں اکٹھی ہو جائیں اور وہ مجھے اس مقصد میں ناکام کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔پھر بھی میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں ناکام رہیں گی اور خدا میری دعاؤں اور تدابیر کے سامنے ان کے تمام منصوبوں اور مکروں اور فریبوں کو ملیا میٹ کر دے گا۔اور خدا میرے ذریعہ سے۔۔۔66 حضور کے الفاظ ملاحظہ کریں! ” اور خدا میرے ذریعہ سے یا میرے شاگردوں اور اتباع کے ذریعہ سے اس پیشگوئی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے رسول کریم ﷺ کے نام کے طفیل اور صدقے ، اسلام کی عزت کو قائم کرے گا۔اور اس وقت تک دنیا کو نہیں چھوڑے گا جب تک اسلام پھر اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا میں قائم نہ ہو جائے اور جب تک محمد رسول اللہ ﷺ کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر لیا جائے۔“ پھر آخر میں فرمایا:۔میں اس سچائی کو نہا یت کھلے طور پر ساری دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں۔یہ آواز وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی آواز ہے۔یہ مشیت وہ ہے