اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 424 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 424

424 ہو کر نبی بنا ہے اور آپ کی امت کا ہر ولی اس اعتبار سے کہ آپ ہی کی روح مع الجسد کی تعلیم وتربیت سے ولی بنا ہے ،معنوی لحاظ سے گویا ذات محمدی کی صورتِ مثالیہ ہے۔“ اب آپ دیکھ لیں آئینہ میں جس شخص کو محمد رسول اللہ ﷺے دکھائی دیں گے اس صورت کو محمد رسول اللہ کے سوا کیا نام دیا جاسکتا ہے۔فرماتے ہیں:۔اور یہی سبب ہے کہ اکثر مریدوں کو خواب میں آپ کی زیارت اپنے شیخ کی صورت میں ہوتی ہے۔“ حضرت جی مولود علیہ السلام اور پر حضرت ایت اسمی الثانی ف امسح الاول حضرت خلیفہ اسیح الثالث ، حضرت خلیفہ مسیح الرابع اور سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ کو بھی بعض بزرگوں نے خواب میں محمد عربی ﷺ کی شکل میں دیکھا ہے۔اب یہ ملاں کی شریعت میں تو گستاخی رسول ہے۔مگر حضرت مولانا سلماسی فرماتے ہیں یہ حمد رسول اللہ ﷺ کا فیض ہے۔اور وہ فیض اسی طرح ظاہر ہوتا ہے کہ حضور کی شکل بعض اوقات کسی مرید کو اپنے مرشد کی شکل میں بھی نظر آتی ہے اور مرشد اور ولی اور نبی سارے محمد عربی ﷺ کی ہی تصویریں ہیں۔دیکھیں ایک شخص کو اگر یہ اختیار ہو کہ اس کی پیدائش سے لے کر اس کی وفات تک کی تصویریں لی جائیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ تصویر میں کروڑ اگر لی جائیں تو مختلف ہوں گی۔اسی طرح انبیاء اور خلفاء اور اولیاء کی کل تصاویر لی جائیں اور اگر محمد عربی ﷺ کے زمانے میں کیمرہ ہوتا اور حضور ﷺ کی تصویر پہلے دن سے آخر تک لی جاتی تو اس وضاحت کے لحاظ سے ہر نبی کی تصویر کوئی نہ کوئی ایسی ضرور ہوگی جو محمد رسول اللہ ہے کی تصویر سے مل جائے گی۔اتنا عجیب نکتہ ہے تو فرماتے ہیں کہ حضرات انبیاء کی تعداد صحیح تو یہی ہے کہ کسی کو معلوم نہیں۔مگر بعض کا قول ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار ہیں اور اتنی ہی تعداد اولیاء امت بلکہ صرف حضرات صحابہ کی تھی جنہوں نے بلا واسطہ جسم اطہر سے استفادہ فرما کر انبیاء بنی اسرائیل کا سا درجہ حاصل کیا اور قیامت تک بعد کے آنے والے اولیاء