اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 423 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 423

423 اور ایک شمال میں ہے تو دوسرا جنوب میں۔( مگر سارا عالم چونکہ ذات محمدی کا آئینہ بنا ہوا ہے اس لئے اپنے اپنے مقام پر بیٹھے ہوئے سب نے صورتِ مبارکہ کو دیکھ لیا ہے۔نہ یہ کہ آپ کی ذات مطہرہ بیک وقت اماکن مختلفہ میں سب کے پاس پہنچ گئی۔) پس صاحب فتح جب اس صورت مبارکہ کو دیکھتا ہے ( خواہ حالت بیداری میں ہو یا بحالت خواب )۔عبدالعزیز بن باز صاحب جو سعودی عرب کے مفتی اعظم تھے۔کسی زمانے میں انہوں نے فتویٰ دیا کہ جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ آنحضرت علی کشف میں نظر آتے ہیں، وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔لیکن آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ رسول اللہ ﷺ کے عاشقوں کو بیداری میں بھی یا بحالت خواب آپ کی زیارت کی سعادت بخشتا ہے۔تو اس کی بصیرت پیچھے پیچھے چلتی ہے اور (چشم قلب کو جس نے صورت محمد یہ دیکھی ہے قوت اور مدد پہنچا کر) نور عالم کو پھاڑتی ہوئی ذاتِ مبارکہ تک پہنچتی اور ( عین ذات کے مشاہدہ سے فیض یاب ہوتی ہے ) اور جو شخص بصیرت سے محروم ہے اگر حق تعالیٰ فضل و احسان فرمائے تو کبھی وہ بھی عین ذات کا مشاہدہ کر لیتا ہے کہ ذات مطہرہ اس مقام پر خود تشریف لے آتی ہے۔کیونکہ اپنے متعلق اس کی کمال محبت اور بچے تعلق کو معلوم فرما لیتی ہے۔غرض یہ آنحضرت ﷺ کی مرضی پر موقوف ہے کہ جس کو چاہیں اپنی ذات مطہرہ کا نظارہ کرا دیں اور جس کو چاہیں صرف صورتِ شریفہ دکھا ئیں۔نیز آپ کی صورت اصلیہ کا ظہور دوسری صورتوں میں بھی ہوا کرتا ہے کہ تمام انبیاء علیہم السلام عام اور آپ کی امت مرحومہ کے تمام اولیاء کی صورتیں آپ کی صورت شریفہ کے مظاہر ہیں۔( جتنے نبی آئے، جتنے ولی آئے یا قیامت تک آئیں گے وہ کسی نہ کسی شکل میں رسول اللہ ﷺ کی تصویر ہیں۔ناقل ) کہ اپنے زمانہ کا ہر نبی اس لحاظ سے کہ آپ ہی کے انوار و فیضان وحی سے مستفیض