رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 122 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 122

۱۲۲ نہ ملے تو آپ نے ان کی بی بی سے ان کا حال پوچھا۔جنہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لیے رزق تلاش کرنے گئے ہیں۔پھر ابراہیم نے ان سے اسماعیل کی بسر اوقات اور حالت کی بابت پوچھا تو انہوں نے کہا۔ہم بہت بری حالت میں ہیں۔یعنی بہت تنگی اور تکلیف حضرت ابراہیم نے کہا کہ جب تمہارے شوہر آئیں تو انہیں سلام کہنا اور ان سے کہنا کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ کو بدل دیں۔) تجرید بخاری - ص ۶۲۱ س حضرت ابراہیم کا یہ کہنا کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ کو بدل دیں سے کیا مرا تھی ؟ ج: حضرت ابراہیم کا حضرت اسماعیل کے نام یہ پیغام د کہ دروازے کی چوکھٹ بدل دیں) سے مراد یہ تھی کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو اور اس سے جدا ہو جاؤ 9< تب حضرت اسماعیل نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور ایک دوسری عورت کے ساتھ نکاح کر لیا۔حضرت ابراہیم جب دوبارہ حضرت اسماعیل کو ملنے آئے تو آپ نے ان کی ہوئی سے کیا حالات پوچھے اور کیا پیغام دیا ؟ ج :- تھوڑے توقف کے بعد جب حضرت ابراہیم حضرت اسماعیل کو ملنے آئے ملنے اور ان کو نہ پایا تو ان کی بی بی سے حال پوچھا اور کہا کہ تم لوگ کس طرح ہو۔بی بی نے کہا کہ ہم اچھی حالت اور وسعت میں ہیں اور اللہ کی تعریف کی حضرت ابراہیم نے پوچھا تمہاری غذا کیا ہے ؟ اسماعیل کی بی بی نے کہا گوشت حضرت ابراہیم نے پوچھا پینتی کیا ہو، کہا، پانی۔اس پر حضرت ابراہیم نے دعا دی۔اللهم بارك لهم في اللحم والماء :۔کہ اے اللہ ان کے لیے گوشت اور پانی میں برکت دے ؟ پھر حضرت ابراہیم نے انہیں کہا کہ جب تمہارے شوہر آئیں تو انہیں میرا سلام دنیا اور کہنا کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ قائم رکھیں۔حضرت ابراہیم نے خواب میں کیا دیکھا تھا ؟