رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 29
۲۹ شش : - جودی کے معانی کیا ہیں ؟ اور اراراط کے معانی کیا ہیں ؟ ج :- سجود کے معانی رحمت اور احسان کے ہیں۔اور جودی کے معنی میری رحمت کے ہیں۔اور اراراط کے معانی ہیں میں رحمت کی جگہ کو اپنے سامنے دیکھ رہا ہوں۔ناموں کے معانی میں کوئی اختلاف نہیں۔نگ :- مقام کا نام جو دی رکھ کر کسی بات کی طرف اشارہ کرنا مقصود تھا ؟ ج :۔اس میں یہ اشارہ تھا کہ وہ میری رحمت اور احسان کے ظہور کا مقام ہے۔خدا تعالیٰ کی تجلی گاہ ہے۔اسل :۔طوفان کتنے دن جاری رہا ؟ ج : چالیس دن اور چالیس رات زمین پر بارش ہوتی رہی۔اور پانی زمین پر ایک سو پچاس دن تک پڑھتا رہا۔۔۔۔۔۔اور پانی زمین گھتے تھٹتے ایک سو سیاس دن کے بعد کم ہوا۔۔۔۔۔۔۔اور کشتی اراراط کے پہاڑوں پڑک گئی۔رکتاب پیدائش باب ۷ آیت ۱۲-۱۳) ل : کیا طوفان نوح عالمگیر تھا۔سے ج :- اس کے متعلق مضرین کی مختلف آراء ہیں۔بعض اسے عالمگیر سمجھتے ہیں اور بعض نہیں۔یہ طوفان عالمگیر نہ تھا بلکہ اس خاص خطے تک محدود تھا۔جہاں حضرت نوح کی قوم آباد تھی کیونکہ وہ عذاب کی مستحق تھی اس لیے ان پر عذاب آیا۔لیکن اس طوفان کا ذکر قریباً دنیا کی تمام تاریخوں میں ہے۔ں :۔حضرت نوح نے بشری کمزوریوں پر قابو پانے یا ان سے بچنے کے لیے کیا دعا مانگی۔