رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 132 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 132

IPF س اس دعا میں حضرت ابراہیم نے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک رسول کے مبعوث کیے جانے کی دعا کیوں مانگی ؟ ج : - حضرت ابراہیم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ علم دیا جا چکا تھا کہ ان کی اولاد میں سے خدا تعالی بہت سے رسول مبعوث کرے گا۔لیکن آپ پر یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ آخری رسول جو دنیا کا نجات دہندہ ہو گا جو خاتم النبیین ہوگا وہ بتو اسماعیل میں سے ہو گا جس کی کتاب پر تمام شریعتوں کا اختتام ہو گا۔۱۲۳ دعائے ابراہیٹی کا مصداق کون ہیں ؟ دعائے ابراہیمی کے مصداق حضرت محمد مصطفے اصلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کی اصلاح کے لیے کھڑا کیا ہے۔خود حضرت فخر المرسلین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے باپ حضرت ابراہیم کی دعاؤں کا ثمر ہوں دو "أنا دَعْوَةُ أن إبراهيم دجامع البیان جلد اول ص ۴۳۵ دعائے ابراہیمی رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً منه۔۔۔۔کا جواب کونسی سورۃ ہے ؟ ج-: دعائے ابراہیمی کا جواب سورۃ الکوثر" ہے۔۱۲۵ ( تفسير سورة البقرص ) س دعائے ابراہیمی میں انبیاء کے کیا فرائض اور ذمہ داریاں بنائی گئی ہیں ؟ ج :- ہر نبی جو دنیا میں آیا اس کے یہی فرائض تھے کہ وہ ا تلاوت آیات کرتا۔- کتاب اللہ کی تعلیم دیتا۔۳۔احکام کی حکمتیں بتانا اور ۴۔تزکیہ نفس کرنا۔یہی چار مقاصد خلافت اسلامی کے فرائض سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔! حضرت ابراہیم کو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والے کلام کی کیا کیفیت بتائی گئی تھی ؟