رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 110 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 110

کی طرف راستہ میں یہ شہر آتا ہے۔یہ بڑا بھاری شہر تھا۔تمام تجارتی قافلے یہاں ٹھہرا کرتے تھے اور اسے تجارتی دروازہ کہتے تھے۔اس کے علاوہ یہ مذہبی سنٹر بھی تھا اور یہاں ایک بہت بڑا مندر چاند دیوتا کا تھا وہ لوگ جو چاند کے پرستار تھے وہ اس جگہ آتے اور نذرانے وغیرہ چڑھاتے تھے۔و تغییر کبیر سورة مريم ص۲۷۲ ) حضرت ابراہیم نے اپنا وطن کیوں چھوڑ دیا تھا ؟ ج: حضرت ابرا ہیم نے اپنا وطن اس لیے چھوڑا تھا کہ آپ کا باپ مشرک تھا اور قوم بھی بت پرست اور ستارہ پرست تھی اور یہ اختلاف اس قدر بڑھ گیا تھا کہ حضرت ابراہیم نے آخر ہجرت کرلی۔ا۔حضرت ابراہیم کے ساتھ کس نے ہجرت کی ؟ :- حضرت ابراہیم کے ساتھ ان کی بیوی حضرت سارہ اور ان کے بھتیجے حضرت لوط نے ہجرت کی۔: حضرت سارہ کون تھیں اور لفظ سارہ کے کیا معانی ہیں ؟ ج :- حضرت سارہ حضرت ابراہیم کے چھا جاران کی بیٹی تھیں اور آپ کی زوجہ مطہرہ سارہ کے معنی خوش کرنے والی۔: حضرت ابراہیم نے جاتے ہوئے اپنے باپ سے کیا وعدہ کیا تھا ؟ ج :۔حضرت ابراہیم نے جاتے ہوئے اپنے باپ سے یہ وعدہ کیا کہ میں آپ کے لیے دعا کرتا رہوں گا۔اسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي إِنَّهُ كَانَ فِي حَفِيًّا د سورة مريم ترجمہ :۔میں ضرور تیرے لیے اپنے رب سے بخشش طلب کرتا رہوں گا۔یقینا وہ مجھ پر بہت مہربان ہے۔