رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 109 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 109

اس پر ایمان لے آیا۔1-9 س قوم نے ابراہیم کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا ؟ ج بادشاہ اور قوم بت پرست تھی اور بت پرست وہی ہوتے ہیں اس لیے جب انہوں نے آگ جلائی اور بادل کے برسنے سے جب وہ آگ بجھ گئی تو انہوں نے سمجھا کہ خدا کی مشیت رہی ہوگی اس لیے انہوں نے حضرت ابراہیم کو چھوڑ دیا۔: - حضرت ابراہیم کو آگ میں ڈالے جانے کا واقعہ کس شہر میں پیش آیا ؟ ج :- جس شہر میں حضرت ابراہیم کو پکڑ کر آگ میں ڈالا گیا اس کا نام " اور تھا۔پشتو زبان میں اب تک اور آگ کو کہتے ہیں اور اس شہر میں آتشکدہ تھا۔س :۔اس واقعہ کے بعد حضرت ابراہیم عل کہاں تشریف لے گئے ؟ ج :۔اس واقعہ کے حضرت ابراہیم نے جو مضبوطی سے تو حید پر قائم تھے اور خدا تعالیٰ کو ہی خالق ارض و سماء سمجھتے تھے۔ارادہ کیا کہ وہ کسی اور جگہ جا کر پیغام حق سنائیں تب آپ نے اپنی قوم میں اپنی ہجرت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ میں خدا تعالیٰ کی خاطر اب اپنا وطن چھوڑ رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میرا خدا جو غالب ہے اور میں کے تمام کام حکمتوں پر مبنی ہیں مجھے غلیہ عطا کرے گا اور میری اس ہجرت کے اعلیٰ نتائج عطا فرمائے گا۔وقال إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ (سورة صافات) وقال إني مهاجر إلى رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (سورة العنكبوت ) حضرت ابراہیم نے اپنا مولد اور دندان آرام ، چھوڑ دیا اور حاران (عمران) کی طرف چلے گئے اور وہاں دین حنیف کی تبلیغ شروع کی۔س : - حمران شہر کہاں واقع ہے ؟ ج-: - حمہ ان شہر کلدی علاقہ اور شام کے درمیان تھا۔جب چلڈیا سے ملیں تو فلسطین