انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 43 of 69

انبیاء کا موعود — Page 43

۴۹ اب آپ اگر دیکھیں تو بنی اسرائیل قوم نے خدا کے بہت سے نبیوں کو ستایا تنگ کیا۔حتی کہ ان کو قتل بھی کر دیا لیکن کسی سے ٹکرانے کی وجہ سے ان کو ایسی سترا نہیں ملی کہ وہ نصیحت حاصل کرتے بنی اسرائیل کی دو شاخوں بیٹولوں اور عیسائیوں کو اگر سزا ملی اور ان کا علاج ہوا اور انہوں نے محسوس کیا کہ واقعی ہم نے غلطی کی تھی تو وہ صرف آنحضرت کو ستانے کی وجہ سے ہوا کہ بار بار یہودی اور عیسائی اقوام مسلمانوں پر حملہ آور ہوتی تھیں۔لیکن جب خدا کی منشاء کے مطابق مسلمان ان پر حملہ آور ہوئے تو ان کی اس زمانے کی بڑی حکومت قیصر تباہ ہو گئی۔اور یہودیوں کو مدینہ سے اپنی شرارت کی وجہ سے نکلنا پڑا۔اور جب بھی یہ تو میں مسلمانوں سے ٹکرائیں۔ان کو سرا ملی مذہب کی خاطر جنگ کرنے کا حکم صرف آنحضرت نے دیا جو جہاد کہلاتا ہے اور اس مقدس فرض کی ادائیگی میں مسلمانوں نے بڑی بڑی قربانیاں دیں۔پیارے آقا کی زندگی اس نشانی پر گواہ ہے کہ جس نے بھی آپ سے ٹکر لی۔آپ کو ستایا تنگ کیا لڑنا چاہا۔وہ برباد ہو گیا۔اس کی نسل بھی نباہ ہوگئی۔اور جب قوم اور قبیلہ کرایا تو وہ بھی نہ رہا۔اور جن لوگوں نے آپ کی مدد کی۔آپ سے محبت کی آپ کی اطاعت کی۔ان کو بھی خدا نے اسی طرح انعام دیئے۔تو یہ حضرت سلیمان کا محبوب اپنی ذات میں اپنی صفات میں ایک بے مثال بہتی تھا۔جس سے محبت کر کے عشق کر کے حضرت سلیمان نے اپنے خدا کی محبت کو حاصل کیا۔اسے خدا تو ان پر اپنی رحمتیں نازل فرما کہ یہ میرے آقا سے محبت کرتے ہیں۔