انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 44 of 69

انبیاء کا موعود — Page 44

حضرت موسی علیہ اسلام کی پیش گوئی اب ہم بنی اسرائیل کے ایک اور نبی حضرت موسی کے بارے میں معلوم کرتے ہیں۔حضرت موسیٰ کا زمانہ نبوت پیارے آقا سے تقریباً ۱۹۰۰ سال پہلے کا ہے۔اور آپ بنی اسرائیل میں بڑے بلند مقام کے نبی گزرے ہیں۔آپ پر توریت نازل ہوئی۔اور آپ کا ہی پیچھا کرتے ہوئے فرعون مصر جس کا نام منفتاح تھا بحیرہ قلزم میں اپنے تمام لشکر کے ساتھ غرق ہو گیا اور اس کی لاش کو خدا تعالٰی نے اپنے وعدہ کے مطابق محفوظ کر لیا اور قرآن پاک میں بتایا کہ کالْيَوْمَ تُجَيكَ بِبَدَنِكَ لِتَلُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ أيَةً "تیرے جسم کو محفوظ رکھوں گا تا کہ یہ آنے والوں کے لئے نشان ہو " را کو آج یہ لاش مصر کے عجائب گھر میں محفوظ ہے۔حضرت موسی کو بنی اسرائیل کا نجات دہندہ کہا جاتا ہے کیونکہ آپ نے اس مظلوم قوم کو ظالم فراعین سے نجات دلائی تھی۔اب ہم دیکھیں کہ حضرت موسیٰ کون سی نشانیاں بتاتے ہیں۔حضرت موسیٰ کو خدا تعالیٰ نے کوہ طور پر بلایا اور ان کو بتایا کہ خداوند تیرا خدا تیرے ہی در میان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کریگا۔استثناء باب آتا۔پھر دوبارہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ " یہیں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجمد سانبی بر پا کروں گا۔اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں ان نے سورہ یونس آیت نمبر ۹۱