انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 42 of 69

انبیاء کا موعود — Page 42

عبد الرحمن بن عوت به فضل کا پھل حضرت ابو عبیدہ مساوات کا پھل حضرت سعد بن عبادہ بہادری کا میں حضرت سعد بن ابی وقاص " حافظہ کا پھل حضرت ابو ہریرة ہیں۔یہ تو چند میوے ہیں جو آپ نے دیکھے۔ایسے ایسے ہزاروں پھلوں سے میرے آقا کا دامن بھرا ہوا تھا۔یہ تمام کے تمام انتہائی شیریں لذیذ اور خوبصورت پھل میں یہ صرف اور صرف میرے آقا کا مقدر ہے جو خدا نے ان کے لئے تیار کئے تھے اور ان پھلوں سے صرف اُمت مسلمہ نے ہی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ تمام دنیا ان کی مٹھاس سے بھر گئی۔آج بھی جب دنیا میں تلخی گھل جاتی ہے تو ان پھلوں کی یاد اور ان کے نمونے کی مٹھاس سے یہ تلخی دور ہو جاتی ہے۔یہ پھیل صرف اسی دور سے وابستہ نہیں بلکہ ہر دور، ہر زمانے میں ایسے ہی شیریں پھل دنیا کو فائدہ دیتے رہے جن میں صداقت کا پھل حضرت شیخ عبد القادر جیلانی نے امانت کا پھل حضرت امام ابو حنیفہ۔دیانت کا پھل حضرت امام شافعی ہیں۔( د ) ایک اور جگہ حضرت سلیمان " فرماتے ہیں " اسے یروشلم کی بیٹیو! میں غزالوں اور میدان کی ہرنیوں کی قسم نہ کو دیتا ہوں کہ تم میری پیاری کو نہ جگاؤ اور نہ اٹھاؤ جب تک کہ وہ خود اٹھنا نہ چاہیے“ باب ۲ آیت۔اس پیشگوئی میں حضرت سلیمان نے اپنی قوم کو سمجھایا کہ آنے والا تو تمام دنیا کو پرکارے گا اور ان کو خدا کی طرف بلائے گا۔تم اگر سمجھ نہ سکو تو اس کو پریشان نہ کرنا کیونکہ اگر تم نے اس کے کام میں دخل اندازی کی۔اس کو ستایا اور مجبور کیا کہ وہ تمہاری شرارتوں سے تنگ آکر تم کو سزا دے تو پھر تمہارا ٹھکانہ کوئی نہ ہوگا۔کیونکہ خدا کے نبی کبھی بھی کسی کو پریشان نہیں کرتے۔بلکہ جو انہیں پریشان کرتے ہیں ان کو بھی خود سزا نہیں دیتے بلکہ سمجھاتے رہتے ہیں۔