انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 25 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 25

50 49 نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی توفیق کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔میں اپنے عمل کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں تیری عظمتوں اور احسانوں کا اعتراف کرتا ہوں اور تیرے سامنے اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔حضرت بریدہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح یا شام یہ دعا پڑھے اور پھر اس دن یا رات کو فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہوگا۔آیت الکرسی (ابو داؤد) آیت الکرسی پڑھنا بھی ایک دعا ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ آیت ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ نازل ہوئی۔آیت الکرسی حفاظت کے لئے شیطانی خیالات اور نظر بد سے بچنے کے لئے بہت مؤثر دعا ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کا روزانہ کا معمول تھا کہ رات کو سونے سے پہلے آیت الکرسی اور تینوں قل ایک ایک بار پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونکتے اور ہاتھ سارے جسم پر پھیرتے اور ایسا تین مرتبہ کرتے تھے پھر دائیں طرف منہ کر کے سوتے تھے۔اللَّهُ لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَلَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَالَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضَ ، وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ 0 ترجمہ:- اللہ ! اُس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ہمیشہ زندہ رہنے والا (اور ) قائم بالذات ہے۔اُسے نہ تو اونگھ پکڑتی ہے اور نہ نیند اُسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور (2: البقره: 256) جو زمین میں ہے۔کون ہے جو اس کے حضور شفاعت کرے مگر اس کے اذن کے ساتھ۔وہ جانتا ہے جو اُن کے سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے۔اور وہ اُس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے۔اس کی بادشاہت آسمانوں اور زمین پر ممتد ہے اور دونوں کی حفاظت اُسے تھکاتی نہیں۔اور وہ بہت بلند شان (اور) بڑی عظمت والا ہے۔سورة الاخلاص بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ ه اللهُ الصَّمَدُ ه لَمْ يَلِدُ * وَ لَم يُولَدُه وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ (112: الاخلاص ) ترجمہ : اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے ولا بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔