انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 24 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 24

48 47 لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ( بخاری کتاب الدعوات ) ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عظیم اور بڑے حلم والا اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عرش عظیم کا رب ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ آسمان اور زمین کا رب ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عرش کریم کا رب ہے۔احَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ ( ترمذی کتاب الدعوات) ترجمہ:- اے زندہ قائم خدا تیری رحمت کا واسطہ دے کر ہے۔تیری مدد کا طالب ہوں۔حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم نے مجھے فرمایا کہ کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ضرور بتائیں۔آپ نے فرمایا جنت کا خزانہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ ترجمہ: - گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔جو بلند شان اور عظمت والا ہے۔(مسلم کتاب الذکر ) ہیے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نئی کریم علیہ نے فرمایا کہ دو کلمے زبان پر بہت ہلکے اور وزن میں بہت بھاری ہیں وہ یہ ہیں۔- سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ o ( بخاری کتاب التوحيد ) ترجمہ:- پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ۔پاک ہے اللہ جو بہت عظیم ہے۔۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو جب کوئی مصیبت اور بے چینی ہوتی تو یہ دعا پڑھتے تھے۔استغفار بندے کا استغفار کرنا بھی ایک دعا ہے جس میں وہ اپنے گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگتا ہے اور بخشش طلب کرتا ہے۔الله رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔خدا کی قسم میں دن میں ستر دفعہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ استغفار کرتا ہوں۔( صحیح بخاری۔معارف الحدیث) حضرت رسول کریم ﷺ نے ایک جگہ فرمایا۔گناہ سے تو بہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔- اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّ أَتُوبُ إِلَيْهِ ترجمہ: - میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے جو میرا رب ہے ہر گناہ سے اور میں جھکتا ہوں اس کی طرف۔اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلهُ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَ أَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطْعَتُ اَعُوذُ بكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنعَتُ ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ وَاَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي ، فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا إِنْتَ ترجمہ: اے اللہ تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو