انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 26 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 26

52 51 تو کہہ دے کہ وہ اللہ ایک ہی ہے۔اللہ بے احتیاج ہے۔نہ اُس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔اور اُس کا کوئی ہمسر نہیں ہوا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر چیز کا ایک نور ہوتا ہے اور قرآن کا نور قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ ہے۔ایک جگہ آپ نے فرمایا یہ سورہ اخلاص عذاب قبر اور آگ کے شعلوں سے بچاتی ہے۔ایک اور روایت میں آتا ہے کہ جب یہ سورہ نازل ہوئی تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نازل ہوئے۔سورہ اخلاص اللہ تعالیٰ کی توحید کی یاد دلاتی ہے۔آخری دوسورتوں کو معوذتین کہتے ہیں۔سورة الفلق ( تفسیر کبیر جلد دہم ص 519-516) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ 0 مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ O وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتَتِ فِي الْعُقَدِ هِ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَه (113 : الفلق) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔تو کہہ دے کہ میں (چیزوں کو) پھاڑ کر (نئی چیز ) پیدا کرنے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔اُس کے شر سے جو اُس نے پیدا کیا۔اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ چھا چکا ہو۔اور اگر ہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔“ سورة الناس بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلهِ النَّاسِ O مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِى يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ (114: سورۃ الناس) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے ولا بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔تو کہہ دے کہ میں انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔انسانوں کے بادشاہ کی۔انسانوں کے معبود کی بکثرت وسوسے پیدا کرنے والے کے شر سے، جو وسوسہ ڈال کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔وہ جو انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔(خواہ) وہ جنوں میں سے ہو ( یعنی بڑے لوگوں میں سے ) یا عوام الناس میں سے۔- قرآن کریم کی آخری تین سورتیں اللہ کے پناہ میں آنے اور ہر قسم کی