حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 8
حضرت سید ہ امتہ الحی صاحبہ 8 ارشاد فرمائیں کہ اپنی لڑکی کسی چوہڑے کے ساتھ بیاہ دو تو بخدا مجھے ایک 66 سیکنڈ کے لئے بھی تامل نہ ہو۔(6) وو حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے آپ کی تعریف میں اس قدر با تیں ارشاد فرمائیں جو ہر بیوی کے لئے قابلِ رشک ہیں آپ نے ایک دفعہ فرمایا:۔صلى رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے اَلْارُوَاحُ جَنُودٌ مُّجندة کہ روحیں ایک دوسرے سے وابستہ اور پیوستہ ہوتیں ہیں یعنی بعض کا بعض سے تعلق ہوتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری روح کو امتہ الحی کی روح سے ایک پوستگی حاصل تھی۔(7) ایک اور موقع پر آپ نے اپنی خوشنودی کا اظہار اس طرح فرمایا:۔میں نے عمر بھر کوئی کامیاب اور خوش کرنے والی 66 شادی نہیں دیکھی جیسی میری یہ شادی تھی۔‘ (8) آپ نے سیدہ امتہ الحی صاحبہ سے اس قدر خوشی کا اظہار اُن کی شکل کی خوبصورتی یا لباس کے فیشن کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ اس کی وجہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر یقین ، قرآن پاک سے محبت تعلیم کے شوق ، خلافت سے وابستگی اور فرمانبرداری تھی۔آپ مضامین لکھا کرتیں جن میں بڑے بڑے مربیوں کی طرح قرآن وحدیث سے حوالے دیتیں آپ شعر بھی کہتی تھیں۔شعروں میں جو